2nd Year Urdu Sabaq 8 Hawai MCQs Short Notes

urdu 12th sabaq No 8

1. ہوائی جاتے ہوئے جہاز کی کلکتہ سے آگے کی منزل کیا تھی؟

 
 
 
 

2. ہوائی میں مہمانوں کا استقبال کیسے کیا جاتا ہے؟

 
 
 
 

3. مصنفہ کی جائے پیدائش کہاں ہے؟

 
 
 
 

4. سبق’’ ہوائی‘‘ کس نے تصنیف ہے؟

 
 
 
 

5. سبق’’ہوائی‘‘ کس کتاب سے لیا گیا ہے؟

 
 
 
 

6. ہوائی میں امریکہ کی فیڈرل حکومت کا عظیم الشان مرکز کیا ہے؟

 
 
 
 

7. امریکی طرز حیات کی نما ئندہ کیا چیز ہے؟

 
 
 
 

8. مصنفہ نے میاں کی کار کو کس ماڈل کا بتایا ہے؟

 
 
 
 

9. سپر مارکیٹ اس بازاروں کا—- ہے

 
 
 
 

10. مصنفہ کی فضائی کمپنی سے ہوائی روانہ ہوئیں؟

 
 
 
 

11. ہوائی کا وقت جاپان سے کتنے گھنٹے پیچھے ہے؟

 
 
 
 

12. بیگم اختر ریاض الدین کے میاں کتنا عرصہ پہلے ہوائی گئے تھے؟

 
 
 
 

13. ایسٹ ویسٹ سنٹر کے سینیئر سکالرز کا ماہانہ وظیفہ کتنا ہے؟

 
 
 
 

سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 رات کو ساڑھے دس بجے ہمارا جہاز ہوائی کے دارالسلطنت ہونولولو میں اترا۔ میاں کو تار دے دیا تھا ۔ امید تھی کہ ہوائی اڈے پر ہار لے کر پہنچیں گے۔ جزیرہ ہوائی کی یہ ایک رسم دیر ینہ ہے کہ ہر آنے والے کا پھولوں کے حسین گجروں سے استقبال کیا جا تا ہے ، اس لیے ارمان تھا کہ کم از کم میاں تو پھول نچھاور کرنے پہنچ جائیں گے لیکن میاں ریاض الدین صاحب حسب معمول غائب ، رات کا وقت ، مجھے ان کا پتا بھی نہیں معلوم ۔
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 جالے، چیونٹیاں اور گرد ہٹا ہٹا کر کر دکھ رہی تھی ۔ یہ جو میاں کی سات پشتوں پر احسان کیا تھا۔ شام کو ہم جزیرے کا اولین معائنہ کرنے کار میں گئے ۔ ڈھلتے سورج میں بحر الکاہل کروٹیں بدل رہا تھا اور چاروں طرف زمرد کی آمریت مستحکم ہو چکی تھی ۔ تاحد نظر سبزہ ہی سبزہ ، یوں احساس ہوا کہ جز میرے اوا ہولے میں کہنہ مشق کا ئنات نئے سرے سے شباب پر آئی ہے ۔ اس کے ننھے منے رقبے میں فطرت کا ہر رنگ ہرا نگ پایا جا تا ہے ۔سمندر یہاں عمیق تر ہوتا چلا گیا ہے ۔ یہ جنوبی یورپ کے آبی کناروں سے زیادہ نیلا اور چمکیلا ہے ۔ دوپہر کے وقت اس نیلم کی بھڑک آنکھیں خیرہ کر دیتی ہے۔ میں نے وجدانی حسن میں اس طرح ڈوبے ہوئے ساحل بہت کم دیکھے ہیں ۔
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 غرض یہ کہ اول تو قدرت نے اپنے حسن کے لنگر یہاں جاری کر دیے تھے، جو کچھ کی تھی وہ انسان نے پوری کر دی ۔اس شام ہم گھر کا سارا سودا لینے سپر مارکیٹ گئے ۔ بہت سے صاحبان اس ادارے کو جانتے ہیں لیکن بہت سی میری ہم وطن بہنیں اس کے متعلق جاننا چاہیں گی ۔تو سنیے سپر مارکیٹ امریکن سرمایہ داری کا مکمل مظاہرہ اور امریکن طرز حیات کا بنیادی قلعہ اور اس کی لامحد ودافراط کا ذخار ہے ۔
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 مجھے گھر دیکھنے کا شوق لیکن ریاض صاحب ٹالتے جائیں کہ تم صبح آرام سے دیکھنا۔ ابھی کمروں میں بھی مت جلاؤ اور اس کی وجہ سمجھ میں آئی جب گھر کے ہر کونے میں منوں کوڑا اور گردوغبار دیکھا ۔ ہر دراز سے میلے موزے اور رومال ، ہر جیب سے تھیٹر ہنیما فلورشو کی پر چیاں اور ریز گاری ، پینٹری کے میں پانچ دن سے برتن بغیر و علی پڑے تھے
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 تو صاحب یہ تو ہوائی کا ازدواجی رخ تھا۔ اب تک گرہستن ماں، بیوی ، بول رہی تھی ۔ لیکن می گریستن ماں بیوی دو وقت بلکہ اگلے دو دن کا اکٹھا کھانا پکاکر ریفریجریٹر میں بھر کر آزادی کا سانس بھی لیتی تھی ۔ جگہ جگہ سیر پر خود نکل جاتی تھی ۔ لائبریریوں سے گود بھر بھر کر جزائر ہوائی بلکہ سارے بحرالکاہل کے جزائر پر کتابیں لاتی تھی ۔ آہستہ آہستہ لوگوں سے ملاقات ، پروفیسر صاحبان سے گفتگو ، سیاحوں اور طلبہ سے میل جول ، بہت اچھا وقت گزرا۔ ہونولولو کے مختلف مدارج ابھر نے شروع ہوئے ۔اس کی ہمہ گوں زندگی کی چاشنی کا چسکا لگ گیا۔
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 ہاں تو ایسٹ ویسٹ سینٹر اور ہوائی کی یو نیورٹی میں یوں تو ارضی قبر بت ہے لیکن از لی رقابت بھی ہے ۔ کسی حد تک یہ رقابت صحت مند بھی ہے ۔ امریکہ کے بہترین پروفیسر اور اعلی ذہن سردی گرمی لیکچر کے لیے بلاۓ جاتے ہیں ۔طرح طرح کی نمائشیں فلم ، جشن منائے جاتے ہیں ۔ اس کی جدید عمارات کے سامنے لیبی سے لمبی موٹر میں جو آدھی طلبہ کی اور آدھی پر وفیسروں کی ہوتی ہیں ،امریکہ کی افراط کا صحیح ثبوت ہیں ۔
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 اتنا سلیقہ میرے میاں میں کہاں سے آ گیا ۔ مجھے نہیں معلوم ۔لیکن یہ سب ایک دکان کے توسل سے ہوا ہے جو غریبوں ، مفلوجوں اور تیموں کے لیے چلائی گئی تھی ۔ اس لیے میرے میاں نے خیرات کے جذبے میں اپنے گھر کو پھٹیچر فرنیچر سے بھر لیا۔ کار۱۸۵۷ء کا ماڈل تھی ۔ جب چلتی تو دنیا دیکھتی تھی اور جب رکتی تو دنیا شکر کرتی تھی ۔ اس کے پر اسرار پٹانے نہ معلوم کہاں سے پھوٹتے تھے، ہم نے جاتے ہی کام بانٹ لیے، میں کھانا پکاؤں گی ، بیٹی صفائی کرے گی ۔
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 اس ایسٹ ویسٹ سینٹر کے علاوہ یو نیورسٹی کامیلوں میں پھیلا ہوا احاطہ بھی ایک دیدہ زیب سبزہ زار ہے ۔ ہر قدم پر گل آویزاں روشیں اور بتدریج باڑیں ، لیکن اس کے علاوہ جو سب سے دل پذیر عصر اس فضا میں پایا جاتا تھا وہ تھا بین الاقوامی طلبا کا ربط ضبط ۔ جنوبی بحرالکامل سے لے کر جاپان انڈونیشیا، برما، ملایا، فلپائن، کوریا، ویتنام منی کے جزائر ، آسٹریلیا ، پاکستان ، ہندوستان ، یورپ اور امریکہ کے جواں سال جویندگان علم ، یہ معاشرتی تنوع بھی ایک تعلیمی حیثیت رکھتا تھا
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 اس مغرب ومشرق کے مرکز کا ایک جاپانی باغ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔ یہ اتنا ’ایمان شکن‘‘ ہے کہ میں اکثر لائبریری جاتے جاتے اس میں گھس جاتی تھی ۔ جزائرٹیٹی کے پھول خصوصا گارڈینیا ، زردچینیلی ، کنول، کچا کچا سبزہ ، نڈھال پانی اور رنگین مچھلیاں اور اس کی پشت پر متنوع درختوں کا ذخیرہ ۔
درج ذیل نصابی سبق کا خلاصہ لکھئے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔
 ہوائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *