2nd Year Urdu Sabaq 3 Mohsin ul Mulk MCQs Short Notes

urdu 12th sabaq No 3

1. سبق نواب محسن الملک“ کے مصنف کا نام کیا ہے؟

 
 
 
 

2. نواب محسن الملک دوسروں سے کام لینے کا جانتے تھے

 
 
 
 

3. سبق نواب محسن الملک کس کتاب سے لیا گیا ہے؟

 
 
 
 

4. نواب محسن الملک نے حیدرآباد دکن میں کون سا محکمہ قائم کیا؟

 
 
 
 

5. حیدرآباد ریاست کا بجٹ کس ملک کے بجٹ کے نمونے پر تھا؟

 
 
 
 

6. ڈاکٹر مولوی عبد الحق کا سنہ پیدائش ہے

 
 
 
 

7. آل انڈیامسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے اجلاس بمبی کے صدر کون تھے؟

 
 
 
 

8. نواب محسن الملک کا اصل نام کیا تھا؟

 
 
 
 

9. نواب محسن الملک نے بدرالدین طیب جی  کو کیسے رام کیا؟

 
 
 
 

10. نواب محسن الملک میں—-کی خصوصیت تھی

 
 
 
 

11. محسن الملک حیدر آباد دکن میں موسم کی شدت دیکھ کر کہاں چلے آتے تھے؟

 
 
 
 

12. ڈاکٹر مولوی عبدالحق کب فوت ہوئے؟

 
 
 
 

سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 وہ جو ہر قابل تھے مگر موقعے کی تاک میں تھے ۔ حیدر آباد میں ان کی سیاست دانی ، تدبر ، انتظامی قابلیت کے جو ہر کھلے ۔ ان کا ذہن ایسا رسا ، ان کی طبیعت ایسی حاضر ، ان کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعات پر ایسا عبور تھا کہ بڑے بڑے پیچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سلجھا دیتے تھے ۔ وہ اگر ٹر کی یا کسی اور سلطنت کے فارن منسٹر ہوتے تو یقیناً دنیا میں بڑا نام پیدا کرتے ، بڑے بڑے مدبران کا لوہا مان گئے تھے ۔
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 حیدرآباد میں بڑے بڑے لوگ آۓ اور گئے لیکن اب تک کسی کو وہ مقبولیت اور ہر دل عزیزی حاصل نہیں ہوئی جو نواب محسن الملک کو ہوئی ۔ ہمارے ملک میں خوشامدیوں کی کوئی کمی نہیں ، وہ ہر بڑے اور صاحب اقتدار آ دی پر اس طرح ٹوٹ کر گرتے ہیں جیسے شہد پر مکھیاں ،لیکن پچ اور جھوٹ کا امتحان اس وقت ہوتا ہے جب وہ بڑا آدمی اپنے اقتدار یا منصب سے محروم ہو جا تا ہے ۔ نواب محسن الملک کی رخصت کے وقت حیدر آباد میں کہرام مچ گیا تھا اور ہزار ہا آ دمی کا ٹھٹھ سٹیشن کے باہر اور اندر لگا ہوا تھا۔ سیکڑوں آ دی جن میں امیر ،غریب ، بیوائیں اور یتیم سب ہی تھے، زار و قطار رور ہے تھے ۔ وہ کیا چیز تھی جس نے چھوٹے بڑے سب کا دل موہ لیا تھا!
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 یوں تو انفرادی اور اجتماعی حیثیت سے نواب صاحب مرحوم کے احسانات حیدرآ با داور اہل حیدرآباد پر بے شمار تھے لیکن ریاست کے نظم ونسق میں چند چیز میں خاص ان کی یادگار ہیں۔ مثلا : ریاست کا بجٹ نواب صاحب نے مرتب کیا اور مصر کے بجٹ کے نمونے پر تھا جو وہاں انگریزی نگرانی کے بعد پہلی بار تیار ہوا تھا۔ بند وبست کا محکمہ بھی انھی کا قائم کیا ہوا ہے جس نے اراضی کی پیمائش کا کام کیا۔
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 تقریر کے وقت منہ سے پھول جھڑتے تھے ۔ آواز میں شیر ینی اور دل گئی تھی ۔اکثر لوگ جو ان سے ملنے یا کسی معاملے میں گفتگو کرنے آتے تو ان کی ذہانت اور لیاقت کے قائل ہو جاتے ۔ ان کی خوش بیانی ایسی تھی کہ اکثر اوقات مخالف بھی مان جاتے تھے ۔ دکن میں رہتے رہتے اور بعض امراض کی وجہ سے بھی وہ شدید موسم کو برداشت نہیں کر سکتے تھے ۔
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 دوسروں سے کام لینے کا انھیں بڑااچھا سلیقہ تھا۔ وہ کچھ ایسے مہر آ میز طریقے سے کہتے تھے اور اس طرح ہمت افزائی کرتے تھے کہ لوگ خوشی خوشی ان کا کام کرتے تھے ۔اپنے ملازموں اور ماتحتوں سے بھی ان کا سلوک ایسا تھا کہ وہ ان کی فرمائش کی تعمیل ایسی تن دہی اور شوق سے کرتے تھے جیسے ان کا کوئی ذاتی کام ہو اور وقت پر جان لڑا دیتے تھے۔
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 نواب صاحب کو مطالعے کا بہت شوق تھا۔ اخبارات اور اردو، فارسی ، عربی کتابیں برابر پڑھتے رہتے تھے ۔انگریزی کے اخبارات اور مضامین بھی پڑھوا کر سکتے تھے۔ انگریزی کی ایسی کتابیں جو ان کے مذاق کی ہوتی تھیں، ان کا ترجمہ کرا کر پڑھتے اور بحث کرتے تھے ۔ان کے کتب خانے میں فارسی ،عربی اور انگریزی کی اعلی درجے کی کتابیں تھیں ۔
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

 آدمی کے پہچاننے میں انھیں خاص ملکہ تھا۔ تھوڑی سی ملاقات اور بات چیت میں آدمی کو پوری طرح بھانپ لیتے تھے ۔ ان کے ملنے والے میرے اور بھلے ہر قسم کے آدمی تھے ۔ دنیا نیکوں ہی کے لیے نہیں ، اس میں ہدوں کا بھی حصہ ہے اور شاید دنیا کی بہت کچھ رونق انھی کے دم سے ہے۔ وہ دونوں سے کام لیتے تھے۔
درج ذیل نصابی سبق کا خلاصہ لکھئے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔
 محسن الملک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *